نایاب ہرن شکار کیس; سلمان خان 20 سال سے کسی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

گولی سلمان خان نے نہیں چلائی ، وہ جانوروں سے پیار کرتے ہیں۔ اداکارہ کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 اپریل 2018 14:05

نایاب ہرن شکار کیس; سلمان خان 20 سال سے کسی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اپریل 2018ء) : نایاب ہرن شکار کیس میں بالی وڈ کےدبنگ خان سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی جس کے بعد سلمان خان کو جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا جہاں دو دن رہنے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔ سلمان خان سے متعلق بالی وڈ کی ایک اداکارہ سیمی گریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان گذشتہ 20 سال سے کسی اور کو اس کیس میں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، سلمان خان نے ہرن پو گولی نہیں چلائی وہ تو جانوروں سے پیار کرتے ہیں۔

سیمی گریوال نے اپنے غیر تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے کچھ ٹویٹس کیے، جس میں انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں ، وہ جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ کبھی کسی جانور پر گولی نہیں چلا رہے بلکہ وہ گذشتہ 20 سال سے اس کیس میں کسی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اصلی مجرم کو سامنے آ جانا چاہئیے، یہ سب سے بڑی حقیقت ہے کہ گولی سلمان خان نے نہیں چلائی لیکن وہ خاموش رہ کر بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیمی گریوال کا اشارہ بھارتی نواب سیف علی خان کی جانب ہے۔ یاد رہے کہ سلمان خان کے خلاف نایاب ہرن شکار کیس میں 20 سال سے ایک چشم دید گواہ اپنے بیان پر قائم ہے جس کا کہنا ہے کہ اس رات گولی سلمان خان نے ہی چلائی تھی۔ تاہم سیمی گریوال کے اس دعوے نے مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 14:05:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :