نامورہ گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کیلئے برطانوی نوجوان نے بینک لوٹ لیا

بروس رائولی پیسے لیکر گلوکارہ کے گھر کے باہر پہنچا اورمتاثر کرنے کے لیے پیسے پھینکنا شروع کردئیے ،گلوکارہ

جمعرات 12 اپریل 2018 15:02

نامورہ گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کیلئے برطانوی نوجوان نے بینک لوٹ لیا
انسونیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک نوجوان نے نامور گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کی کوشش میں بینک لوٹ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہر ڈربی سے تعلق رکھنے والا نوجوان انسونیا کا بینک لوٹنے کے بعد گلوکارہ کے روڈ جزیرے پر موجود عالیشان گھر پہنچا، جہاں اس نے بینک سے لوٹے ہوئے پیسے پھینک کر گلوکارہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نوجوان کا نام بروس راؤلی ہے، جس پر رواں ماہ انسونیا کا بینک لوٹنے کا الزام لگایا گیا تھا۔26 سالہ بروس راؤلی بینک سے لوٹے ہوئے پیسے لے کر گلوکارہ کی رہائش گاہ پہنچا جہاں ٹیلر سوفٹ کو متاثر کرنے کے لیے گھر کے باہر لگے جنگلے پر اس نے پیسے پھینکنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کی اس حرکت سے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے یہ گلوکارہ کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا تھا۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 15:02:58