نایاب ہرن کیس میں سلو بھائی کی رہائی،ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے آبدیدہ ہوگئے

جمعرات 12 اپریل 2018 17:55

نایاب ہرن کیس میں سلو بھائی کی رہائی،ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے آبدیدہ ہوگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اپنے تمام مداحوں کی محبت،حوصلہ افزائی اور حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے جذبات سے مغلوب ہو کر آبدیدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نایاب کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر رہائی پر اپنے تمام مداحوں کی محبت،حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ میرے سے محبت کرنیوالوں نے میرا ساتھ دیا اور کبھی ناامید نہیں ہوئے جس پر ان کی محبت اور حمایت پر شکرگزار ہوں جبکہ سلمان خان نے اپنے تمام پیاروں اور مداحوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 17:55:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :