انیتا حسن اندانی ’’ناگن 3‘‘ کا حصہ بن گئیں

جمعرات 12 اپریل 2018 18:02

انیتا حسن اندانی ’’ناگن 3‘‘ کا حصہ بن گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء)بھارتی ٹی وی و فلم اداکارہ انیتا حسن اندانی معروف ٹی وی سیریل ’’ناگن 3‘‘ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی و فلم پروڈیوسر ایکتا کپور نے انسٹاگرام پر معروف ٹی وی سیریل ’’ناگن ‘‘ سلسلے کی تیسری سیریز کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکارہ انیتا حسن اندانی ناگن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔پوسٹر میں انہوں نے میرون رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جبکہ کانوں میں جھمکے اور ماتھے پر بڑی بندیا لگائی ہوئی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 18:02:34