فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘؛چین میں 155.10 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

جمعرات 12 اپریل 2018 18:02

فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘؛چین میں 155.10 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ نے چین میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 155.10 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار ساکت چوہدری کی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیاہے۔فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 23.82 ملین ڈالر کما لئے ہیں جو 155.10 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 18:02:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :