سنیل شیٹھی اور اتھیا شیٹھی بچیوں کے تحفظ اور ان کی تعلیم کے حوالے سے ایک وڈیو میںاکھٹے دکھائی دیں گے

جمعہ 13 اپریل 2018 12:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی بچیوں کے تحفظ اور ان کی تعلیم کے حق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے اسپیشل وڈیو میںاکھٹے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور اور ان کی بیٹی سونم کپور کے فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کے بعد اب اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی بھی پہلی بار اکھٹے دکھائی دیں گے اور ایک این جی او کی اسپیشل وڈیو کی عکسبند کرائی جس کا مقصد بچیوں کا تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کی تعلیم ہے۔

وقت اشاعت : 13/04/2018 - 12:11:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :