کترینہ کیف کی فلم ’’زیرو‘‘کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 13 اپریل 2018 20:50

کترینہ کیف کی فلم ’’زیرو‘‘کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ سے دلہن کے حلیے میں لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نامور اداکارہ کترینہ کیف نے ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ سے دلہن کے حلیے میں لی گئی تصویر جاری کرتے ہوئے آج کیلئے زیرو لکھا ہے،تصویر میں اداکارہ کترینہ کیف ساڑھی،زیورات اور روایتی میک اپ میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔فلم میں اداکار شاہ رخ خان،انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔۔

وقت اشاعت : 13/04/2018 - 20:50:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :