بچیوں کو حقارت سے دیکھنے والوں کی سوچ بدلنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا

جمعہ 13 اپریل 2018 20:50

بچیوں کو حقارت سے دیکھنے والوں کی سوچ بدلنا چاہتی ہوں‘ پریانکا چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے اور وہ بچیوں کو حقارت کی نظر سے دیکھنے والوں کی سوچ میں تبدیلی ضرور لانا چاہیںگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہم انتہائی پدرسری معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں خواتین کو ہمیشہ دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے ‘یہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں رائج ہے، ہمیں اپنے لئے آگے بڑھنے اور لیڈر بننے کے مواقع حاصل کرنے ہونگے ‘ایک چیز میں نے دیکھی ہے کہ اب خواتین آگے بڑھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچیوں کو آگے بڑھنے اور خود کو ثابت کرنے کیلئے موقع دینے چاہئیں ‘انہیں حقارت کی نظر سے دیکھنا ایک ایسی چیز ہے جس میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہوں۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 20:50:53