معروف ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی لائیو پٹائی کر دی

ہفتہ 14 اپریل 2018 14:27

معروف ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی لائیو پٹائی کر دی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) ایک مصری ماڈل نے لائیوٹی وی شو میں میزبان کی درگت بنا ڈالی۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں ٹی وی شو میں مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کے لیے پولیس طلب کرنا پڑی۔براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔

(جاری ہے)

خاتون مہمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اس کے بعد اپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔ٹی وی شو میں مہمان اور میزبان کے درمیان ہونے والی دھمنگا مشتی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پرملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں نے واقعے کو میڈیا میں عدم برداشت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ بعض نے اسے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ سمجھا ہے۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 14:27:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :