انیل کپور اور مادھوری ایک بار پھر بڑھاپے میں رومانس کرتے نظر آئینگے

ہفتہ 14 اپریل 2018 20:55

انیل کپور اور مادھوری ایک بار پھر بڑھاپے میں رومانس کرتے نظر آئینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) ماضی کی مقبول اور رومانوی جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جلد اسکرین پر ایک بار پھر بڑھاپے میں جوانوں جیسا رومانس کرتے نظر آئینگے ۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جو اب تک قریبا ایک درجن فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جلد ہی فلم ساز اندرا کمار کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں میاں بیوی کے روپ میں نظر آئینگے ۔

(جاری ہے)

دونوں اداکار 26 سال بعد فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ کام کرتے نظر آئینگے ، جب کہ انیل اور مادھوری کی بعد قریبا 17 سال بعد پہلی فلم ہوگی۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے فلم ساز اندرا کمار کے ساتھ آخری فلم ’بیٹا‘ کی تھی، جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں ان دونوں کے علاوہ ارونا ایرانی اور انوپم کھیر نے بھی جوہر دکھائے تھے۔انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی ایک ساتھ آخری فلم ’لجا‘ تھی، جو 2001 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس میں ان دونوں کے علاوہ اجے دیوگن منیشا کوئرالہ، ریکھا، جیکی شروف، ماہیمہ چوہدری، سونالی باندرے، گلشن گرور اور آرتی چھابڑیا سمیت دیگر میگا کاسٹ نے جوہر دکھائے تھے۔۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 20:55:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :