آصفہ کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے ‘ ملائکہ نور کا بھارت کیخلاف شدید احتجاج

پیر 16 اپریل 2018 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) انگلینڈ میں مقیم اداکارہ ملائکہ نور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والی آصفہ بانو کے حق میں پھٹ پڑیںاور انہوں نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ملائکہ نور نے احتجاج کے دوران کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکاہے ، بھارت نے زبردستی کشمیر پر اپنا قبضہ مصلحت کر رکھا ہے اور وہاں اپنی سات لاکھ سے زیادہ فوج کو آزادی مہم کو کچلنے کے لئے تعینات کر رکھا ہے اور بھارتی فوج درندے بلا دریغ اسلحے کا استعمال کر کے بے گناہ کشمیریوں کو جان سے مار دیتے ہیں اور عورتوں کی بے حرمتی کے ہزاروں واقعات رونما ہو چکے ہیں مگر عالمی ضمیر اس پر مکمل خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالی تمام تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خورد ارادیت دے اور فوری طور پر اپنی فوجیں کشمیر سے نکال لے اور آصفہ بانو کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے ۔مظاہرے میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 13:12:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :