ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہی' ہدایتکارہ سنگیتا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہی' ہدایتکارہ سنگیتا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اب سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:47

Rlated Stars :