انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے فلمی ستارے بیجنگ پہنچ گئے

پیر 16 اپریل 2018 16:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) چین میں کل سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے فلمی ستارے بیجنگ پہنچ گئے‘ فیسٹیول چھ روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز بیجنگ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

چھ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونے والی فلمیں پیش کی جائینگی۔ان فلموں میں ایسی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں جیوری ایک مقابلے کا انعقاد کریگی اور جیتنے والی فلموں ، فنکاروں اور ہدایتکاروں کو ایوارڈزسے نوازا جائیگا۔فلموں ستاروں کی کہکشاں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 22اپریل تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :