گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے،استادارشاداحمدانصاری

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) معروف قوال،گلوکار،موسیقاراستادارشاداحمدانصاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوالوں، گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے، شعبہ موسیقی سے وابستہ پاکستانی قوالوں اورگلوکاروں کو کئی ممالک نے اعزازی شہریت بھی دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک سینکڑوں کی تعدادمیں گلوکاروں اور قوالوں کو تربیت دی ہے،جس کی وجہ سے بہت سے لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو موسیقی جیسے دنیا کے مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں۔

استادارشاداحمدانصاری نے کہاکہ فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوںپرکئی سالوں سے حاضریاں دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوجوان فن گائیکی کوسیکھنے کے لئے خصوصی دلچسپی لیتے ہیں،اب تک درجنوں کی تعدادمیں میرے اپنے شاگردوں کے آڈیو ،ویڈیو البمز مارکیٹ میں آچکے ہیں،جس سے مجھے مزیدسکھانے میںحوصلہ ملا ہے۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :