انیل کپور اور ہرش وردھان کپورنے ابھینو بیندرا کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دیں

منگل 17 اپریل 2018 11:40

انیل کپور اور ہرش وردھان کپورنے ابھینو بیندرا کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ہرش وردھان کپورنے ابھینو بیندرا کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرش وردھان کپور ابھینو بیندرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، دونوں نے فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ہرش وردھان کپور اپنی فلم ’’بھون جوشی‘‘ کی ریلیز کے بعد اپنے والد انیل کپور کے ساتھ ابھینو بیندرا کے آبائی گائوں چندی گڑھ جائیں گے اور وہاں پر ابھینو بیندرا کی فیملی سے ملیں گے اور جولائی سے اکتوبر کے دوران اس پر تحقیقی کام کریں گے۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :