فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر جاری

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلم ساز علی عباس ظفر نے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ کی پہلی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دی، تصویر میں سلمان خان کے منہ کے آگے فلم بھارت کا بورڈ نظر آرہا ہے جبکہ ان کے اردگرد اور لوگ بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں سلمان خان کے ہمراہ پریانکا چوپڑا جلوہ گر ہوں گی، فلم کی کہانی2014ء میں بننے والی سائوتھ کورئین فلم ’’اوڈ ٹو مائے فادر‘‘ سے ماخوذ ہے جبکہ فلم کا سیٹ 1947ء میں پاک-بھارت عیلیحدگی کے پس منظر کو پیش کرتا ہے۔ فلم آئندہ سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:41:15

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments