سلمان خان اور رجنی کانت آمنے سامنے آگئے

رجنی کانت کی فلم ’’کالا‘‘ اور سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘کا عیدالفطر پر ٹکرائو ہوگا

سلمان خان اور رجنی کانت آمنے سامنے آگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان اور میگا اسٹار رجنی کانت کی فلموں کا رواں سال عید الفطر پر باکس آفس پر ٹکراؤ ہو گا۔۔سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی فلموں کا باکس آفس پر کوئی بھی اداکار مقابلہ کرنے سے کتراتہ ہے۔دبنگ خان نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم ’ریس 3‘ کی نمائش 2018 میں عید الفطر کے موقع پر کی جائے گی۔

فلم ’ریس 3‘ رواں سال 15 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جس کے باعث ان کی سابقہ محبوبہ ایشوریا رائے بچن نے بھی باکس آفس پر ٹکراؤ سے بچنے کے لیے فلم ’فینی خان‘ کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھادی تھی۔لیکن اب رجنی کانت نے سلو میاں سے باکس آفس پر مقابلے کی ٹھان لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ 24 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے تامل فلم انڈسٹری میں ہڑتال کے باعث فلم کی نمائش مؤخر کرتے ہوئے 15 جون کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی نمائش کی تاریخ تبدیل ہونے سے سلمان کی ’ریس 3‘ کے ساتھ باکس آفس پر مقابلے کا امکان ہے۔فلمی پنڈتوں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹارز کی فلموں کا بزنس متاثر ہو گا۔ یاد رہے کہ رجنی کانت کی فلم ’کالا‘ میں نانا پاٹیکر اور ہما قریشی جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان،، انیل کپور اور بوبی دیول مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 11:58:51

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments