علی فضل نے فلم ’’میلان ٹاکیز‘‘ کے لئے 10کلو وزن کم کر لیا

منگل 17 اپریل 2018 12:27

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل نے فلم ’’میلان ٹاکیز‘‘ کے لئے 10کلو وزن کم کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی فضل ان دنوں اپنی نئی فلم ’’میلان ٹاکیز‘‘ پر کام کر رہے ہیں جس میں انہوںنے اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لئی10کلو وزن کم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دبلا سا لڑکا ہوں اور اس حلیے میںمیں خود کو اچھا محسوس کرتا ہوں اور اس کے لئے میرا ورک آئوٹ مجھے بہت مدد فراہم کرتا ہے۔ فلم میں علی لکھنئو کے ایک چھوٹے سے قصبے کے لڑکے کا کردارادا کر رہے ہیں۔علی فضل وزن کو کم کرنے کے لئے ٹرینر کی بتائی ہوئی خوراک کھانے کے ساتھ روزانہ پانچ کلو میٹر دوڑ بھی لگاتے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:27:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :