فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی کاسٹ کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی کاسٹ کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ کے پروڈیوسر فیروز نادیاوالا، ہدایتکار پریا درشن اور انیس بزمی کے مابین فلم ’’ویلکم بیک ‘‘ کی ریلیز سے قبل تنازعات کی خبریں سامنے آئیں لیکن اب تینوں کے مابین تنازعات حل ہو گئے ہیں اور فیروز نادیاوالا نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی ہدایتکاری دینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:27:53

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments