فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے وقت نہیں ہے، ورون دھون

منگل 17 اپریل 2018 12:27

فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے وقت نہیں ہے، ورون دھون
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ان کے پاس فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ اور ’’بدریناتھ کی دلہنیا ‘‘ کی کامیابی کی وجہ سے 2017ء میرے لئے بہترین سال تھا اور اب میری فلم ’’اکتوبر‘‘ کو ’’جڑواں 2 ‘‘ اور ’’بدریناتھ کی دلہنیا ‘‘ کی نسبت زیادہ سراہا جارہا ہے اور وہ لوگ جو اب تک میرے کام کو نہیں مانتے تھے اور نہ ہی میرے گزشتہ کام کو دیکھا ہے وہ بھی اب مجھے بلاتے ہیں اور فلموں کے انتخاب کو سراہتے ہیں جو میرے لئے نئی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کے ساتھ نئی ڈانس فلم بھی سائن کی ہے لہذا میرے پاس فلم انڈسٹری میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے کوئی وقت نہیں ہے اور نہ ہی میں اس متعلق سوچنے کا وقت ہے کہ کون کیا کر رہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:27:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :