بھومیکا چاولہ نے تامل اور تلگو زبان میں بننے والی فلم ’’یوٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی

منگل 17 اپریل 2018 12:27

بھومیکا چاولہ نے تامل اور تلگو زبان میں بننے والی فلم ’’یوٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ نے تامل اور تلگو زبان میں بننے والی فلم ’’یوٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان کی فلم ’’تیرے نام ‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھومیکا چاولہ نے کناڈا فلم ’’یوٹرن ‘‘ کے تامل اور تلگو کی ریمیک فلم’’یو ٹرن‘‘ کی عکسبندی شروع کر دی ہے، فلم میں اداکارہ بھومیکا چاولہ، سمانتھا اکھینینی، راہول رویندرن، آدی پینی سیٹھی اور نارائن شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی مئی تک مکمل کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:27:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :