سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کل ہو گا

منگل 17 اپریل 2018 12:35

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کل (بدھ کو) ہو گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں سینما گھر چلانے والی سب سے بڑی امریکی کمپنی ’’اے ایم سی‘‘ کل (بدھ کو) دارالحکومت ریاض میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کر رہی ہے اور وہاں پیش کی جانے والی فلم کا ٹکٹ 50 ریال میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ریاض کے کنگ عبداللہ مالیاتی مرکز میں سینما گھر تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مذکورہ امریکی کمپنی کو سینما گھر چلانے کا پہلا اجازت نامہ دیا گیا تھا جبکہ دوسرا سینما گھر جدہ میں کھولا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:35:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :