میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے الزامات،علی ظفر نے جواب دینے کی بجائے حیران کن ردعمل دیدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 17:11

میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے الزامات،علی ظفر نے جواب دینے کی بجائے حیران کن ردعمل دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پاکستان کی مععروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے کچھ دیر قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے ساتھی گلوکار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا۔ میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر نے ایک سے زائد مرتبہ مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے پر بات کرنے کے لیے علی ظفر سے رابطہ کیا گیا تو علی ظفر نے ان الزامات کا جواب دینے انکار کر دیا۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں ابھی اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کے حلقوں میں میشا شفیع کے اس انکشاف کے بعد کئی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔ جبکہ علی ظفر کے مداح میشا شفیع کے اس بیان پر کافی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2018 - 17:11:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :