میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، صبا حمید بیٹی کی حمایت میں سامنے آ گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 17:55

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، صبا حمید بیٹی کی حمایت میں سامنے آ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : پاکستانی گلوکارہ ، اداکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے علی ظفر سے متعلق جنسی ہراسگی کا دعویٰ کر کے اپنے اور علی ظفر دونوں کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ میشا شفیع کے ان الزامات پر جہان شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں وہیں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنی بیٹی کی حمایت میں کھُل کر سامنے آ گئی ہیں۔

صبا حمید کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہوں اور اس کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے دُکھ بھی ہے اور غصہ بھی اور میں اس معاملے کی سنگینی کو محسوس کر سکتی ہوں۔ کیونکہ یہ سب میشا کے ساتھ ہوا ہے جو مکمل طور پر با اختیار ہے۔ ماضی میں خواتین کو اس قسم کے معاملات پر آواز اُٹھانے اور بولنے کی اجازت نہیں تھی،لیکن اب اس سوچ کا خاتمہ ہونا چاہئیے۔

ہمیں مردوں کو بتانا چاہئیے کہ ایسا کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ جنسی ہراسگی کم تھی یا زیادہ ، اس سے ہمیشہ ہی ایک داغ رہ جاتا ہے۔ اور اس زخم کو بھرنے کے لیے اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ میشا شفیع کے الزامات پر گلوکار علی ظفر نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
وقت اشاعت : 19/04/2018 - 17:55:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :