پاکستانی اداکارہ کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متعلق دلچسپ بیانات سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 13:20

پاکستانی اداکارہ کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے متعلق دلچسپ بیانات سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : صدر پاکستان ممنون حسین سےمتعلق ملک میں بہت کم لوگ جانتے ہیں اور اس کی وجہ ان کا کم و بیش نظر آنا ہے، لیکن حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک پاکستانی اداکارہ سنبل اقبال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی پہچاننے سے انکار کر دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں پروگرام میزبان نے سنبل اقبال سے شاہد خاقان عباسی سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اکثر ان کو ٹی وی پر دیکھا ہے، شاہد خاقان عباسی شکل سے مجھے پی ٹی آئی کے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میزبان نے سیاست سے متعلق سنبل اقبال سے کئی باتیں کیں لیکن سنبل اقبال نے سیاست سے مکمل لاعلمی کے باوجود بڑی معصومیت سے ان کو جوابات دئے جس پر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
وقت اشاعت : 21/04/2018 - 13:20:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :