میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، مبشر لقمان نے جیمنگ سیشن کی ویڈیو نکلوالی

مبشر لقمان نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا، میشا شفیع کو کھُلا چیلنج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اپریل 2018 15:45

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، مبشر لقمان نے جیمنگ سیشن کی ویڈیو نکلوالی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2018ء) : گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات نے شوبز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس معاملے پر ملے جُلے رد عمل کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے علی ظفر اور میشا شفیع کے اس جیمنگ سیشن کی ویڈیو حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

جس سے متعلق میشا شفیع نے الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں جیمنگ سیشن کے دوران جیمنگ ایریا میں جنسی طور پر ہراساں کیا۔اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیمنگ سیشن کے دوران علی ظفر اور میشا شفیع کے ہمراہ اسٹوڈیو میں اور بھی بہت سے لوگ موجود تھے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے آخر کار یہ ویڈیو نکلوا ہی لی ہے۔ میں میشا شفیع کو چیلنج کرتا ہوں ، میشا جی آپ کے پاس میرا دعویٰ ہے کہ آپ اس ویڈیو کا دنیا میں کہیں سے بھی ، کسی بھی لیب سے فرانزک ٹیسٹ کروا لیں یہ ویڈیو سو فیصد اصلی ہے۔ مبشر لقمان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

وقت اشاعت : 24/04/2018 - 15:45:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :