پریانکا چوپڑا میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کے لئے آئوٹ فٹ کی تیاری میں مصروف

بدھ 25 اپریل 2018 14:18

پریانکا چوپڑا میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کے لئے آئوٹ فٹ کی تیاری میں مصروف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے آئوٹ فٹ کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی19مئی کو ہونے والی شادی میں شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کی شادی کے لئے بہت خوش اور پرجوش ہیں اور یہ دن دونوں کے لئے ایک بہت بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی میں شرکت کے لئے میرے آئوٹ فٹ پر کام جاری ہے۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 14:18:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :