گلوکارہ رابی پیرزادہ نےعلی ظفرپرمیشا کےالزامات کوبےبنیادقراردے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 18:06

گلوکارہ رابی پیرزادہ نےعلی ظفرپرمیشا کےالزامات کوبےبنیادقراردے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : گلوکارہ رابی پیرزادہ نے علی ظفر پرمیشا شفیع کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبزکی کسی لڑکی کوکوئی مرد ہراساں نہیں کرسکتا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی ظفرکو ذاتی طور پر جانتی ہوں۔ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے کہا کہ علی ظفرپرمیشا شفیع نے بےبنیاد الزام لگایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوبزکی کسی لڑکی کوکوئی مردہراساں نہیں کرسکتا۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کی اور قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/04/2018 - 18:06:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :