ایکسپورجاوید شیخ کی فلم’’وجود‘‘ کے ساتھ ہدایتکاری میں واپسی

فلم کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی، جبکہ اسے رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 19:29

ایکسپورجاوید شیخ کی فلم’’وجود‘‘ کے ساتھ ہدایتکاری میں واپسی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستانی معروف اداکار جاوید شیخ فلم ’وجود‘ کے ساتھ ہدایت کاری میں واپسی اختیار کررہے ہیں، جس کا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ویسے تو اس فلم کی کہانی کے بارے میں اب تک کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم ٹیزر سے کہانی کا تھوڑا بہت اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں دانش تیمور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو فلم میں پائیلٹ بنے ہیں، ویسے تو جاوید شیخ نے اپنا کردار ٹیزر میں زیادہ پیش نہیں کیا، لیکن دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ اور سعیدہ امتیاز بھی موجود ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ترکی میں کی گئی، جبکہ اسے رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 19:29:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :