’’ٹائم اپ‘‘ اداکارہ ایشلے جیوڈ نے ہالی وڈ کے معروف فلمساز ہاروے وینسٹن کیخلاف ہتک عزت اور جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرا دیا

بدھ 2 مئی 2018 15:37

’’ٹائم اپ‘‘ اداکارہ ایشلے جیوڈ نے ہالی وڈ کے معروف فلمساز ہاروے وینسٹن کیخلاف ہتک عزت اور جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرا دیا
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ایشلے جیوڈ کی ہارتوے وینسٹین کے خلاف لڑائی شدت اختیار کر گئی امریکی اداکارہ ایشلے جیوڈ نے ہالی وڈ کے معروف فلمساز ہاروے وینسٹن کیخلاف ہتک عزت اور جنسی ہراسگی کا مقدمہ درج کرا دیا،اکتوبر 2017 میں شروع ہونے والی ہاروے وینسٹن کے خلاف ایشلے جیوڈ کی لڑائی نیا رخ اختیار کر گئی ہے ،سوشل میڈیا پر کام کی جگہوں پر جنسی ہراسگی کے خلاف’’ٹائم اپ‘‘مہمکی متحرک رکن اور ’’ ہیش ٹیگ می ٹو ‘‘تحریک کی محرک ثابت ہونے والی اداکارہ نے ہاروے وینسٹن کیخلاف لاس اینجلس کے مقام سینٹا مونیکا کی سپیرئیر کورٹ میں ہتک عزت اور جنسی ہراسگی کا کیس درج کر دیا ہے جس میں ایشلے نے کہا ہے کہ جب اس نے اپنے کیرئیر کے شروع میں ہاروے کو اپنی طرف مزید آگے بڑھنے سے روکا تو اس نے اس کے فلمی کیرئر کو اپنے اثر رسوخ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور کئی بہترین فلمیں ان کی وجہ سے ہاتھ سے نکل گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنے موقف میں کہا کہ 1998میں ہاروے نے ان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جس کی وجہ سے ان کو فلم ’’ لارڈز آف دی رنگز‘‘میں کردار نہ مل سکا۔اداکارہ نے کہا کہ ہاروے نے پہلی مرتبہ 1997 میں ایک فلم بارے بات کرنے کے بہانے ہوٹل کے کمرے میں گھیر کر اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اس کے مطالبے نہ ماننے پر وہ بدلہ لینے پر اتر آیا اور اس کے خلاف پراپوگینڈا شروع کر دیا اور اس کے لئے وہ اپنا رسوخ استعمال کرتا تھا جس نے ان کے کیرئیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مذکورہ بیان کے جواب میں ہاروے وینسٹین کے ترجمان نے کہاکہ انھوں نے کبھی ایسا نہیں کیا اور نہ ہی ایشلے کے کیرئیر میں مداخلت کی بلکہ اس کے نام اور کام کو چمکایا اور اپنی دو بلاک بسٹر فلموں اداکارہ سلمی ہائیک کے ساتھ فلم ’’فریدا‘‘ اور ہیری سن فورڈ کے ساتھ فلم ’’کراس اوور‘‘میں کام دیا ۔تاہم ترجمان نے جنسی ہراسگی کے بارے کوئی بات نہیں کی۔

اکتوبر 2017 میں ایشلے کی جانب سے وینسٹین کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد ہیش ٹیگ می ٹو تحریک کے سامنے آنے کے بعد تقریباً 70 سے زائد خواتین نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز وینسٹین پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے جس سے وہ راتوں رات زمین پر آگئے ہیں۔اداکارہ نے مقدمہ دائر کروانے کے بعد نیویارک تائمز سے گفتگو کرواتے ہوئے کہا کہ اس مقدمہ سے ملنی والی کوئی بھی مالی منفعت ان کی ’’ٹائم اپ‘‘مہم کے نام ہو گی تاکہ کسی بھی شعبے میں جنسی ہراسگی سے متاثرہ مرد اور خواتین کو اس سے قانونی اور مالی مدد دی جا سکے۔
وقت اشاعت : 02/05/2018 - 15:37:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :