بالی ووڈ‘ اداکارہ سونم کپور کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا

جمعرات 3 مئی 2018 22:25

بالی ووڈ‘ اداکارہ سونم کپور کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی آنند آہوجا کیساتھ شادی کا کارڈ منظر عام پر آگیا جس کا چرچا سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہا ہے۔8 مئی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی یہ حسینہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، ان کی شادی ان کے قریبی دوست آنند آہوجا سے ہونے جا رہی ہے۔۔شادی کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ،انیل کپور کے گھر پر سنگیت کا پروگرام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونم اور ا?نند نے شادی کا بلاوا دینے کے لئے ای میل سروس کاانتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

کپور خاندان نے یہ ای کارڈز مہمانوں کو دعوت نامے کے طور پر بھیجنے شروع کر دیئے۔ سونم کپور کی شادی کا کارڈ نہا یت ہی خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں شادی کے دن کی تاریخ 8 مئی 2018درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی مہندی اور ولیمے کا بھی دعوت نامہ ہے۔مہندی کا بلاوا 7 مئی کو جبکہ ولیمہ 8 مئی کو رات میں ہوگا۔ دعوت نامے پر تینوں تقریبات کے لئے ڈریس کوڈ بھی درج کیا گیا ہے۔کارڈ کے مطابق مہمانوں کے لئے روایتی اور مغربی ملبوسوت کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تقریب میں مہمانوں کی گاڑی کے داخلے کے لئے اسٹیکرز بھی بھیجے گئے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 03/05/2018 - 22:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :