بالی ووڈ‘ اداکار سلمان خان کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

جمعرات 3 مئی 2018 22:25

بالی ووڈ‘ اداکار سلمان خان کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیانہ کی عدالت نے راجستھان میں فلم 'ایک تھا ٹائیگرکی تشہیر کے دوران ہندووں کی نچلی ذات کیلئے بھنگی کا لفظ استعمال کرنے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اورشلپا شیٹھی کیخلاف مقدمے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکارو ں کیخلاف والمکی کمیونٹی نے نہ صرف شدید احتجاج کیا تھا بلکہ راجستھان کے ضلع چھورو میں دونوں کیخلاف والمکی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ کی درخواست بھی دائر کی تھی تاہم اب یہ درخواست لدھیانہ کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔۔

وقت اشاعت : 03/05/2018 - 22:25:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :