سنجے دت کا دل سونے جیسا ہے، وکی کوشل

جمعہ 4 مئی 2018 12:54

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت کا دل سونے جیسا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار وکی کوشال نے اداکار سنجے دت سے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار سنجے دت کا دل سونے جیسا ہے، وہ عمدی اداکاری صلاحیتوں کے حامل ہیں، میری ان سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جن ان کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو ‘‘ کی ٹیم کو دیوالی کی خوشی پر ان کے گھر دعوت دی گئی اوراس وقت انہیں دیکھتے ہی میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور ان سے گلے ملنے کو کہہ دیا جس پر اداکار سنجے نے کہا کہ وہ مجھے اپنے بیٹا سمجھتے ہیں اور وہ بھی زور سے گلے ملنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم ’’سنجو ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، بومن ایرانی اور وکی کوشال شامل ہیں، فلم رواں سال 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 04/05/2018 - 12:54:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :