2001 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی کامیاب فلم کبھی خوشی کبھی غم کو ڈرامے کی شکل دے کر ٹیلی ویژن پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 15:45

2001 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی کامیاب فلم کبھی خوشی کبھی غم کو ڈرامے کی شکل دے کر ٹیلی ویژن پر ریلیز کرنے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) 2001 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی کامیاب فلم کبھی خوشی کبھی غم کو ڈرامے کی شکل دے کر ٹیلی ویژن پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ممبئی مرر کی رپورڑ کے مطابق کئی کامیاب ڈراموں کی ہدایت کار اکتا کپور فلم کبھی خوشی کبھی غم کی کہانی پر ڈرامہ بنا رہی ہیں۔گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ کئی سالوں بعد ایک خاندان کی کہانی پر ڈرامہ بنا رہی ہیں جو سونی ٹی وی پر نشر ہوگا، جسے پڑھ کر شائقین کو ایسا محسوس ہوا کہ وہ فلم کبھی خوشی کبھی غم کی کہانی سے متاثر ہوکر اس ڈرامے کو تیار کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ہریتھک روشن، جیا بچن، کاجول اور کرینہ کپور خان نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

(جاری ہے)

اس فلم پر بننے والے ڈرامے کی کاسٹ میں اب تک صرف دو اداکاروں کو سائن کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں اداکار بیجے آنند امیتابھ بچن کا کردار یش وردھن رائے چند ادا کرتے نظر آئیں گے، تاہم ڈراموں کی اداکارہ ایریکا فرنینڈز کا نام کاجول یا کرینہ کے کردار کے لیے سامنے آرہا ہے۔

خیال رہے کہ بیجے آنند نے 1998 کی فلم پیار تو ہونا ہی تھا میں کاجول کے منگیتر کا کردار نبھایا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکار رجت ٹوکاس اس ڈرامے میں شاہ رخ خان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔اس ڈرامے کا نام دل ہی تو ہے رکھا گیا ہے، جسے دو ماہ کے بعد نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔
وقت اشاعت : 04/05/2018 - 15:45:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :