سرینا ولیمز فٹنس مسائل کی وجہ سے میڈرڈ اوپن سے دستبردار

جمعہ 4 مئی 2018 22:00

سرینا ولیمز فٹنس مسائل کی وجہ سے میڈرڈ اوپن سے دستبردار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) نامور امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے فٹنس مسائل کی وجہ سے میڈرڈ اوپن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سرینا ولیمز نے بچی کی پیدائش کے بعد مارچ میں انڈین ویلز اور میامی اوپن میں کم بیک کیا تھا مگر وہ اپنا روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہیں۔سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سرینا ولیمز 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔۔

وقت اشاعت : 04/05/2018 - 22:00:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :