سعودی عرب میں پاکستانی فلم اور ڈرامے کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کے مابین معاہدہ طے پاگیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:09

سعودی عرب میں پاکستانی فلم اور ڈرامے کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کے مابین معاہدہ طے پاگیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سعودی عرب میں پاکستانی فلم اور ڈرامے کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کے مابین معاہدہ طے پاگیا اس حوالے سے نالج کور اکیڈمی میں ٹاپ ایونٹ کے سی او پرنس عبدالعزیز بن متعب اور آئی ایچ اے کی جانب سے پاکستانی فلم ڈاریکٹر عمران رضا کاظمی، ٹاپ ماڈل اور فلمی ایکٹریس حریم فاروق اور فلم پروڈیوسر عارف لاکھانی نے پریس کانفرنس کی، جس میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق پانچ سالہ معاہدے میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامہ، فلم کو فروغ دیا جائے گا اس کے علاوہ اسٹیج شوز اور ثقافتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، پرنس عبدالعزیز بن متعب نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے جبکہ فلم بھی اب بہتری کی جانب گامزن ہے ہم چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی فلم بھی یہاں کے سنیما گھروں کی زینت بنے اور فلم کے شائقین اس سے لطف اندوز ہو سکیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جس طرح وڑن 2030 کے تحت کام کر رہے ہیں اور اس کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اس سے یقینی طور ہر بہتری آئے گی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب آ کر بہت خوشی ملی ہے اور یہاں جتنا پیار ملا ہے وہ یقینی طور پر بھلایا نہیں جا سکتا،،سعودی عرب پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے موزوں ترین ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہاں پاکستانی کیمونٹی بہت بڑی تعداد میں موجود ہے اس کے علاوہ سعودی گورنمنٹ جس طرح سنیما کو فروغ دے رہی ہے اور وڑن 2030 کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے مستقبل میں بھی پاکستانی فلموں کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے گا، ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی گورنمنٹ اب فلم اور ڈرامہ انڈسٹری پر توجہ دے رہی ہے اگر اس کو مزید حکومتی سر پرستی حاصل ہو تو ہماری فلمیں مزید بہتر بن سکتی ہیں مگر اس کے باوجود پاکستانی فلم انڈسٹری نے بہت کم عرصے میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ بحال کیا ہے اور اچھے موضوعات پر فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں جن کی ڈاریکشن اور میوزک کسی بھی فلم کے مقابلے میں کم نہیں ہے، ہمارے ہاں اداکار باصلاحیت اور فن کی قدر کرنے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی اداکاری کے چرچے ملک سے باہر بھی ہوتے ہیں، ہماری فلم انڈسٹری میں اب پڑھے لکھے پروڈیوسرز اور ڈاریکٹرز دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ ایک خوش آہین بات ہے، ہمارے ہاں اداکاری کے حوالے سے ایسے انسٹیوٹ بھی ہونے چاہئیے جو ٹیلنٹ کو مزید نکھار سکے اور ڈرامہ اور فلم کے تمام شعبوں میں نکھار آسکے، فلم پروڈیوسر عارف لاکھانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی فلم کے لئے اچھی مارکیٹ ثابت ہوگی کیونکہ یہاں پاکستان کی نسبت زیادہ سنیما ہال کھولنے جا رہے ہیں،اور ہم سعودی گورنمنٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فلموں کو بھی نمائش کی اجازت دی ہے، اور جس طرح یہاں پاکستانی اپنے ملک کی فلم کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور فلم کو سراہتے ہیں اس کا اندازہ کچھ ماہ قبل پرچی کہ نمائش کے موقعہ پر دیکھا جا چکا ہے جس پر ہم اپنی پاکستانی کیمونٹی کے بھی مشکور ہیں،جو ہماری فلموں کو پسند کر رہے ہیں، فلم ڈاریکٹر عمران رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ پرچی فلم کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر کچھ عرصہ قبل سعودی عرب آئے توانہیں ان کی توقع سے زیادہ پیار بھی ملا اور حوصلہ افزائی بھی ملی یہی وجہ ہے کہ آج ہم دوبارہ یہاں موجود ہیں اور جس طرح پرنس عبدالعزیز بن متعب اور ان کی کمپنی ٹاپ ایونٹ ہمارا ساتھ دے رہی ہے اس سے لازمی طور پر ہم بہتر طور ہر کام کر سکیں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پاکستان کے علاوہ یہاں پر مقیم ٹیلنٹ کو بھی موقعہ فراہم۔

(جاری ہے)

کریں اس کے علاوہ اگلے چند ماہ میں اسٹیج شوز کا انعقاد بھی ہوگا جس میں پاکستان سے بڑے فنکار یہاں پرفارمنس دیں گے اس سے ہماری پاکستانی ثقافت بھی فروغ پائے گی اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایسی فلمیں بناہیں جوکہ اچھے موضوعات کے طور پر معاشرے پر اچھے اثرات چھوڑیں کیونکہ فلم اور ڈرامہ کی بدولت بھی معاشرتی اچھائیوں اور برائیوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،ٹاپ ایونٹ کے ڈاریکٹر عمران اسمعیل کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ ہم پاکستانی کیمونٹی کے لئے بہتر پروگرام ترتیب دے سکیں اس حوالے سے ہم کامیاب بھی رہے ہیں کیونکہ پرنس عبدالعزیز بن متعب نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور اس حوالے سے انکی بھرپور معاونت حاصل رہی ہے،ہم مستقبل میں ایسے پروگرام لا رہے ہیں جوکہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بھی کریں گے اور دونوں ممالک کے ثقافتی رنگ بھی بہتر طور پر اجاگر ہونگے،پریس کانفرنس میں تنیویر میاں نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے،جبکہ ٹاپ ایونٹ اور آئی ایچ اے کی جانب سے پرنس عبدالعزیز بن متعب، حریم فاروق، عارف لاکھانی، عمران رضا کاظمی اور دیگر نے نالج کور کے روح رواں عامر شہزاد کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یہ آج جو ایم او یو سائن ہوا ہے اس میں نالج کور ٹیم اور عامر شہزاد کی ذاتی دلچسپی اور ان کی کاوشیں شامل ہیں عامر شہزاد نے ہمیشہ پاکستانی کلچر اور تہذیب و تمدن کو دیار غیر میں پرموٹ کرنے میں اپنا بھرپور حق ادا کیا ہے اور وہ ہمہ وقت اس کوشش میں رہتے ہیں کہ ہم وطنوں کو بہتر تفریح کے مواقعے فراہم کیے جائیں اور اس حوالے سے وہ مقامی طور پر بھی اس طرح کے تفریح ایونٹس کرواتے رہتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 04/05/2018 - 23:09:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :