پی ٹی وی لاہور سینٹر سے بچوں کیلئے میوزک پروگرام ’’سارے سُرہمارے ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع

پیر 7 مئی 2018 13:27

پی ٹی وی لاہور سینٹر سے بچوں کیلئے میوزک پروگرام ’’سارے سُرہمارے ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر کے جنرل منیجر عبدالحمید قاضی کی خصوصی کاوش سے بچوں کے لئے میوزک پروگرام ’’سارے سُرہمارے ‘‘ کی ریکارڈنگ شروع ہو گئی ۔اس پروگرام کی پروڈیوسر اذکا مقصود اورکو پروڈیوسر خالد رشید ہیں ۔اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض حبا وقار بڑے دلکش اندازمیںکر رہی ہیں ۔

اس 25منٹ دورانیہ کے پروگرام میں 10سی12 سال کے بچے شرکت کرتے ہیں ، جہاں انہیں میوزک سکھایا بھی جاتا ہے اور اس کے بارے میں ابتدائی معلومات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ پروگرام ’’سارے سُرہمارے‘‘ میں ہر ہفتے ایک نیا راگ سکھایا جاتا ہے اور اسی راگ میں مختلف گیت بھی پیش کیے جاتے ہیں ۔اس مقصد کے لئے پروگرام میں معروف گلوکاروں اور کمپوزرز کو بھی مدعو کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی پروگرام میںپٹیالہ گھرانے کے معروف غزل اور کلاسکی گائیک حامد علی خان نے اپنے فن سے بچوں کے دل موہ لئے ۔پی ٹی وی نے معروف میوزک کمپوزر اور ماہر استاد عبدالروف کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔ پروگرام ’’سارے سُر ہمارے ‘‘کا مقصد بچوں میں میوزک ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے ۔اس پروگرام کی ریسرچ بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد بدرالزماں نے کی ہے ،جنہوں نے مو سیقی پر بہت سی کتب لکھی ہیں او ر کئی ملکی ،غیر ملکی اعزازات بھی حاصل کئے ہیں ۔ اس پروگرام کی ریکارڈنگ جاری ہے اور عید کے بعد پی ٹی وی ہوم سے آن آئیر کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/05/2018 - 13:27:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :