سونم کپور نے اپنی شادی پر ایشوریا رائے سے ناراضگی ختم کردی

زندگی کے سب سے اہم دن پر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو ذاتی طور پر فون کرکے شادی میں شرکت کرنے کی دعوت دے دی

پیر 7 مئی 2018 18:20

سونم کپور نے اپنی شادی پر ایشوریا رائے سے ناراضگی ختم کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) بولی وڈ کی فیشن آئکن اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے اور وہ کل تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ان کی شادی یقینا بولی وڈ کی رواں سال ہونے والی سب سے بڑی شادیوں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کا کافی انتظار تھا۔ جہاں شائقین یہ جاننے کو بے تاب ہیں کہ سونم کپور اپنی شادی کے دن کس ڈیزائنر کا تیار کردہ لباس پہنیں گی، وہیں کئی مداح یہ بھی جاننے کے لیے پریشان ہیں کہ ان کی شادی میں کون سی اداکارائیں و اداکار شرکت کریں گے۔

اگرچہ ان کی شادی میں شرکت کرنے والے متعدد اداکاروں کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا سونم کپور کی شادی میں ایک اور فیشن آئکن اداکارہ ایشوریا رائے شرکت کریں گی یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان گزشتہ 10 سال سے سرد جنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

کیوں کہ سونم کپور نے 10 سال قبل 2008 میں دنیا کے سب سے معروف فیشن فلم فیسٹیول کانز میں ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی۔

10 سال قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے میں اس وقت سرد جنگ شروع ہوئی تھی، جب سونم نے ایشوریا رائے کو آنٹی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان جیسی نوجوان لڑکیوں کا زمانہ ہے۔رواں برس بھی دونوں اداکارائیں لوریل کی جانب سے کانز میں شرکت کریں گی اور سونم شادی کے ایک ہفتے بعد ہی ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی۔دونوں اداکاراں میں سرد جنگ کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ایشوریا رائے، سونم کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔

تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سونم کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر تمام ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو شادی میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دے دی۔اگرچہ ایشوریا رائے کو سونم کپور کی والدہ سنیتا کپور نے بھی شادی میں شرکت کے لیے رسمی دعوت دی تھی، تاہم اداکارہ نے انہیں خصوصی دعوت بھی دی۔رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو ذاتی طور پر فون کرکے شادی میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ایشوریا رائے بھی بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونم کی شادی میں شرکت کریں گی۔۔
وقت اشاعت : 07/05/2018 - 18:20:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :