ْ سلمان خان کالا ہرن شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا کو چکمہ دے کر نکل گئے

پیر 7 مئی 2018 22:48

ْ سلمان خان کالا ہرن شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا کو چکمہ دے کر نکل گئے
جودھ پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2018ء) سلمان خان کالا ہرن شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے باہر میڈیا کو چکمہ دے کر نکل گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان خان نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے جودھ پور کی عدالت پہنچے تھے تاہم مداحوں کی ممکنہ آمد اور میڈیا کے سخت سوالوں سے بچنے کے لیے دبنگ خان نے انوکھی چال چلی۔

دبنگ خان راجھستان کے علاقے جودھ پور کی عدالت میں مقررہ وقت سے قبل ہی صبح 8 بجے گئے جہاں عدالت نے بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت جلد ہی مکمل کرلی۔ سلمان خان کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لیے مزید وقت مانگ لیا تاہم وکیل استغاثہ نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سلمان خان کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راجستھان کی ایک عدالت نے نایاب ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے 1998 میں درج کیے گئے مقدمے میں معروف اداکار کو مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا تاہم دو دن جیل میں رہنے کے بعد دبنگ خان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا لیکن اٴْن پر بیرون ملک سفر کی پابندی عائد ہے۔ اس مقدمے میں سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کو بری کردیا گیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 07/05/2018 - 22:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :