فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، سوہاعلی خان

منگل 8 مئی 2018 17:49

فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، سوہاعلی خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ و مصنفہ سوہاعلی خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی بھابھی کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوہا علی خان نے اپنے حالیہ دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے ٹریلر اور پوسٹر دیکھنے کے بعد اب فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتطار ہے ، انہوں نے اپنی بھابھی کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ کرینہ کپور خان نے تیمور کی پیدائش کے بعد دوبارہ سے فلم اندسٹری جوائن کی اور انہیں پوری امید ہے کہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی۔

وقت اشاعت : 08/05/2018 - 17:49:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :