سپر ہیرو ڈیڈ پول کی واپسی،

سیکوئل کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت 18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

جمعرات 10 مئی 2018 12:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا اشکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کو نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے ۔اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے گاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ڈیوڈ شیونے من کی پروڈیو زکردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت 18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/05/2018 - 12:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :