عدنان سمیع کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی

جمعرات 10 مئی 2018 16:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عدنان سمیع نے حال ہی میں اپنی بیٹی کی سالگرہ منائی۔ عدنان سمیع نے اہلیہ کیساتھ اپنی ایک سالہ بیٹی مدینہ کی پہلی سالگرہ منائی۔

(جاری ہے)

عدنان نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر پیغامات اور نیک خواہشات پیش کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیاہے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع خان پاکستان سے تعلق رکھتے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کر لی تھی۔

وقت اشاعت : 10/05/2018 - 16:01:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :