دوسرے ممالک میں پاکستانی فوک میوزک‘ صوفی‘ قوالی اور نظمیں‘ غزلیں کو شوق سے سنا جاتا ہے،گلوکار علی عظمت

ہفتہ 12 مئی 2018 15:11

دوسرے ممالک میں پاکستانی فوک میوزک‘ صوفی‘ قوالی اور نظمیں‘ غزلیں کو شوق سے سنا جاتا ہے،گلوکار علی عظمت
لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت نے کہا ہے کہ بہت سے فنکار غیر ممالک جاکر اپنے فن کامظاہرہ کررہے ہیں جس کا مقصد اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے‘گلوکار نے کہاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی میوزک خاص کر فوک‘ صوفی‘ قوالی اور نظمیں‘ غزلیں اور گانوں کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے اور بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی اپنے ملک کے فنکاروں کو بڑے شوق سے سنتے اور داد دیتے ہیں‘ علی عظمت نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور امان کی صورت حال بہت بہتر ہے‘ جس کی وجہ سے ملک میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا اور کر سکیں گے۔
وقت اشاعت : 12/05/2018 - 15:11:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :