لتا منگیشکر کو سوارا موولی ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 14 مئی 2018 12:56

لتا منگیشکر کو سوارا موولی ایوارڈ سے نوازا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کو سوارا موولی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کو ان کی رہائش گاہ پر کی جانب سے ودیا نارسمہا بھارتی سوامی سوارا موولی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر ان کی بہن اور معروف گلوکارہ آشا بھوسلے اور بھائی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لئے اعزاز کا باعث ہے کہ انہیں اس قابل سمجھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے ہر ایوارڈ قابل احترام ہے کیونکہ ان کے کام کے لئے لوگوں کی محبت اور عزت کسی ایوارڈ سے کم نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 14/05/2018 - 12:56:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :