ہر بچے کے تحفظ کا خواب دل کی سب سے بڑی خواہش ہے، کرینہ کپور خان

پیر 14 مئی 2018 12:56

ہر بچے کے تحفظ کا خواب دل کی سب سے بڑی خواہش ہے، کرینہ کپور خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ ہر بچے کے تحفظ کا خواب میرے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے یونیسیف کی نئی دہلی میں تقریب میں شرکت کے دوران ملک میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کے تحفظ کا خواب میرے دل کی سب سے بڑی خواہش ہے اور ماں بننے کے بعد اب انہیں زیادہ اس بات کو زیادہ سمجھنے لگی ہیں کہ ہر نومولود بچہ اور بچی تحفظ کا حق رکھتا ہے اور محفوظ ہاتھوں میں پرورش ایک خواب سے زیادہ ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 14/05/2018 - 12:56:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :