میشا شفیع کے بیرون ملک منتقل ہونے کی خبروں کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی

میشا شفیع نے بیرون ملک منتقل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ، ایک ٹوئیٹ کی جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئیں

پیر 14 مئی 2018 23:34

میشا شفیع کے بیرون ملک منتقل ہونے کی خبروں کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے کے بعد گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کو آن لائن تضحیک اور دھمکیوں کا سامنا تھا۔بعض میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ میشا شفیع اور ان کے خاندان کو کینیڈین حکومت نے ‘پرمننٹ ریزیڈنٹ‘ (پی آر) کارڈ تک جاری کردیے ہیں، جس کے بعد انہیں آئندہ 9 ماہ کے اندر وہاں کی شہریت بھی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایسی خبروں پر میشا شفیع کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، مگر اب گلوکارہ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا۔میشا شفیع نے ایک ٹوئیٹ کی جس میں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ موٹر سائیکل پر خوشگوار موڈ میں ںظر آئیں۔ساتھ ہی انہوں نے اسی ٹوئیٹ میں بتایا کہ بعض لوگ کہ رہے ہیں کہ میں کینیڈا منتقل ہو رہی ہیں، وہ دیکھ لیں میں لاہور کے اینگرٹن روڈ پر خوبصورت اور بہادر خواتین کے ساتھ موجود ہوں۔
وقت اشاعت : 14/05/2018 - 23:34:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :