کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘سلمان خان نے صحافی کو کھر ی کھر ی سنا دیں

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘سلمان خان نے صحافی کو کھر ی کھر ی سنا دیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) سلمان خان جیل جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے الٹا صحافی پر ہی بھڑک اٹھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سلمان خان کی فلم’ریس 3‘کے ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران صحافی نے سلمان خان سے کالے ہرن شکار کیس سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے لگے ہوئے ہیں لہٰذا اگر آپ کو اس کیس میں جیل ہوجاتی تو پروڈیوسرز کا کیا ہوتا کیا آپ اس حوالے سے پریشان تھے۔

اس سوال کا جواب دینے کے بجائے سلمان صحافی پر بھڑک اٹھے اور الٹا صحافی سے سوال کیا’’آپ کیا سوچ رہے ہیں کیا میں ہمیشہ کیلئے جیل جانے والا ہوں ‘‘۔ جس پر صحافی نے کہا نہیں۔ صحافی کے جواب دینے پر سلمان نے کہا شکریہ میں اس بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 16:40:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :