پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف

اتوار 20 مئی 2018 15:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ساتھ بنائی گئی تصویرشئیر کی ہے، فلم پہلے 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن اجے دیوگن کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے اب فلم کو 19 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کا تاریخ کی تبدیلی کے باوجود اجے دیوگن اور تبو کی ایک اور فلم سے ٹکرائو ہو گا فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 20/05/2018 - 15:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :