اداکارہ نور کیساتھ دوبارہ زندگی گزاریں گے یا نہیں، ولی حامد نے فیصلہ سنا دیا

گلوکار ولی حامد نے اپنے اور فلمسٹار نور کے درمیان صلح کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا اب ہمارے درمیان صلح کا کوئی امکان نہیں ، جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دوں گا ‘گفتگو

پیر 21 مئی 2018 14:22

اداکارہ نور کیساتھ دوبارہ زندگی گزاریں گے یا نہیں، ولی حامد نے فیصلہ سنا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) نامور گلوکار ولی حامد نے اپنے اور فلمسٹار نور کے درمیان صلح کی خبروںکو گمراہ کن قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے درمیان کوئی ایسی بات نہیں رہی جس سے صلح کا امکان ہو سکے، بعض عناصر کی طرف سے باقاعدہ پلاننگ کر کے ایسی خبریں شائع کی گئیں جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں ان تمام تر افواہوں کی تردید کی کہ انکی اور نور کے درمیان کوئی مصالحتی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد اپنے پرستاروں کو ایک بڑی خوشخبری دینے والا ہوں مگر ابھی اس کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا ۔

وقت اشاعت : 21/05/2018 - 14:22:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :