انڈسٹری میں کم بیک کا تصور سمجھ میں نہیں آیا،کرینہ کپور خان

منگل 22 مئی 2018 17:10

انڈسٹری میں کم بیک کا تصور سمجھ میں نہیں آیا،کرینہ کپور خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ کم بیک کے خیال یا تصور کو نہیں سمجھ سکتیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا کہ انہوں نے تیمور کی پیدائش کے دوران کوئی بریک نہیں لیا کیونکہ وہ اس تمام عرصے کے دوران بھی کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت رہی ہیں اور فلمی دنیا سے دور رہنے کے باوجود بھی اس وقت کو اور ماں بننے کی خوشی سے لطف اندوز ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ریہا کپور کیساتھ فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں کام کرنے پر خوشی ہے اور صرف یہی نہیں انہوں نے تیمور کی پیدائش کے بعد میرے فلم کے لئے واپس آنے کا بھی انتظار کیا۔اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ یکم جون کو ریلیز کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 17:10:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :